ویب ڈیسک: ایف سی بلوچستان (ساؤتھ ) نے شاہوگڑی، خاران میں قائم لائبریری کو مقامی لوگوں کے لیے فعال بنا دیا۔
تفصیلات کے مطابق لائبریری کی بحالی کےلیے بلڈنگ کی مرمت،اس کی تزئین و آرائش، ضروری فرنیچر اور مختلف مضامین کی کتابیں بھی فراہم کی ہیں۔ لائبریری میں اس وقت مختلف موضوعات پر 1400 کے قریب کتابیں موجود ہیں۔
ایف سی بلوچستان (ساؤتھ ) نے مقامی لوگوں اور طلباء کو لائبریری کی اہمیت اجاگر کیا اور اس کے استعمال کی حوصلہ افزائی کی۔