ایف سی بلوچستان(ساؤتھ) کا خاران میں نیو جنگیان پبلک لائبریری کا قیام

ایف سی بلوچستان(ساؤتھ) کا خاران میں نیو جنگیان پبلک لائبریری کا قیام
کیپشن: Establishment of New Jangyan Public Library in Kharan by FC Balochistan (South).

ویب ڈیسک: ایف سی بلوچستان (ساؤتھ ) نے  شاہوگڑی، خاران میں قائم لائبریری کو مقامی لوگوں کے لیے فعال بنا دیا۔

تفصیلات کے مطابق لائبریری کی بحالی کےلیے بلڈنگ کی مرمت،اس کی تزئین و آرائش، ضروری فرنیچر اور مختلف مضامین کی کتابیں بھی  فراہم کی ہیں۔ لائبریری میں اس وقت مختلف موضوعات پر 1400 کے قریب کتابیں موجود ہیں۔

ایف سی بلوچستان (ساؤتھ ) نے مقامی لوگوں اور طلباء کو لائبریری کی اہمیت اجاگر کیا اور اس کے استعمال کی حوصلہ افزائی کی۔

Watch Live Public News