ویب ڈیسک: بلوچستان کے مختلف شہروں میں یومِ اقبال کے موقع پر خصوصی تقریبات منعقد کی گئیں۔
کوئٹہ، سبی، ہرنائی، ڈیرہ بگٹی، لورالائی اور دیگر شہروں میں مختلف اسکولوں کے طلباء و طالبات نے ان تقریبات میں بھرپور شرکت کی۔
ان تقریبات میں علامہ اقبال کے فلسفے اور قیام پاکستان میں ان کے کردار پر روشنی ڈالی گئی۔
طلباء و طالبات نے جوش و خروش سے تقاریر کیں اور ٹیبلوز پیش کیے۔ ضلع چاغی کے علاقے نوکنڈی میں بھی طلباء و طالبات نے یومِ اقبال کا جشن جوش و ولولے سے منایا۔
سیندک، ریکوڈک اور تفتان میں بھی یومِ اقبال کا دن اسی جوش و خروش سے منایا گیا۔
علاقے کے عمائدین اور مقامی افراد نے تقریبات میں شرکت کی اور طلباء و طالبات کی حوصلہ افزائی کی۔