ویب ڈیسک: بلوچستان کے اسکولوں میں ٹاٹ کلچر ختم کرنے اور تین ماہ میں ڈیسک فراہم کرنے کا اعلان تاحال عملی شکل اختیار نہ کرسکا۔
صوبے کے بیشتر سرکاری اسکولوں میں طلبہ اب بھی ٹاٹ پر بیٹھ کر تعلیم حاصل کرنے پر مجبور ہیں۔ اس حوالے سے وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے اسکولوں میں ٹاٹ کلچر ختم کرنے اور تین ماہ کے اندر تمام اسکولوں میں ڈیسک فراہم کرنے کا اعلان کیا تھا، تاہم مقررہ مدت گزرنے کے باوجود اس منصوبے پر تاحال عملدرآمد نہیں ہوسکا۔
ڈائریکٹر اسکولز اختر کھیتران کے مطابق ڈیسک کی فراہمی کے منصوبے کی سمری حکومت کو بھجوائی جاچکی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ فنڈز جاری ہونے کے بعد اسکولوں میں ڈیسک فراہم کردیے جائیں گے۔