کراچی:سٹاک مارکیٹ میں دوسرے روز بھی مندی کا رجہان رہا ۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا اختتام ہوگیا۔ بجٹ میں ٹیکس اضافے کے خدشات کے باعث کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی مارکیٹ میں مندی کا رجحان رہا ۔
اختتام پر ہنڈرڈانڈیکس 663 پوائنٹس کی کمی سے 72 ہزار 589 پوائنٹس پر بند ہوا ۔
دن بھر مجموعی طور پر 431 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا ۔ 107 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 263 کے شیئرز میں کمی ہوئی ۔
مارکیٹ میں 36 کروڑ 70 لاکھ سے زائد شیئرز کی لین دین ہوئی ۔
اسٹاک مارکیٹ میں 11 ارب 55 کروڑ سے زائد مالیت کے شیئرز کے سودے ہوئے ۔ مارکیٹ کی بلند ترین سطح 73,866 جبکہ کم ترین سطح 72,476 پوائنٹس رہی ۔