سٹاک مارکیٹ میں دوسرے روز بھی مندی، 100انڈیکس 72 ہزار 589 پوائنٹس پر بند

سٹاک مارکیٹ میں دوسرے روز بھی مندی، 100انڈیکس 72 ہزار 589 پوائنٹس پر بند

کراچی:سٹاک مارکیٹ میں دوسرے روز بھی مندی کا رجہان رہا ۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا اختتام ہوگیا۔ بجٹ میں ٹیکس اضافے کے خدشات کے باعث کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی مارکیٹ میں مندی کا رجحان رہا ۔ 

اختتام پر ہنڈرڈانڈیکس 663 پوائنٹس کی کمی سے 72 ہزار 589 پوائنٹس پر بند ہوا ۔

دن بھر مجموعی طور پر 431 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا ۔  107 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 263 کے شیئرز میں کمی ہوئی ۔

مارکیٹ میں 36 کروڑ 70 لاکھ سے زائد شیئرز کی لین دین ہوئی ۔

اسٹاک مارکیٹ میں 11 ارب 55 کروڑ سے زائد مالیت کے شیئرز کے سودے ہوئے ۔ مارکیٹ کی بلند ترین سطح 73,866 جبکہ کم ترین سطح 72,476 پوائنٹس رہی ۔

Watch Live Public News