پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، 814 پوائنٹس کا اضافہ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، 814 پوائنٹس کا اضافہ

ویب ڈیسک: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج تیزی کا رجحان رہا اور ہنڈریڈ انڈیکس میں 814 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا۔

تفصیلات کے مطابق اسٹاک مارکیٹ بلند ترین سطح ایک لاکھ 9 ہزار 53 پوائنٹس پر بند ہوئی، دوران کاروبار 100 انڈیکس میں 1240 پوائنٹس تک کا اضافہ دیکھا گیا،اسٹاک مارکیٹ میں مجموعی طور پر 57 ارب روپے مالیت ایک ارب 69 کروڑ حصص کا کاروبار ہوا، مارکیٹ میں 233 کمپنیوں کے حصص میں اضافہ جبکہ 200 کمپنیوں کے حصص میں کمی ہوئی۔

 واضح رہے کہ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر  100 انڈیکس مجموعی طور پر 3 ہزار 134  پوائنٹس اضافے سے ایک لاکھ8 ہزار 238  پوائنٹس پر بند ہوا تھا،کاروبار کے دوران 100 انڈیکس نے نئی بلند ترین سطح ایک لاکھ 8 ہزار 345 پوائنٹس بنائی تھی۔

گزشتہ روز 1.64 ارب شیئرز کے سودے 63 ارب روپے میں طے ہوئے تھے جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 388 ارب روپے اضافے سے 13 ہزار 745 ارب روپے رہی تھی۔

Watch Live Public News