ویب ڈیسک: حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کردیا۔ پیٹرولیم ڈویژن نے پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 42 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 380 روپے 24 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔
اسی طرح ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے 10 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 409 روپے 42 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی یہ نئی قیمتیں 15 ستمبر سے نافذ العمل ہوں گی۔