کاروباری ہفتے کے پہلے روز امریکی ڈالر سستا ہوگیا

کاروباری ہفتے کے پہلے روز امریکی ڈالر سستا ہوگیا

ویب ڈیسک: کرنسی مارکیٹس میں روپے کے مقابلے امریکی کرنسی ڈالر کی قدر میں کمی ہوگئی۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان ( ایس بی پی ) کی جانب سے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹربینک ڈالر کی قدر میں 8 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

مرکزی بینک کے مطابق پیر کو انٹر بینک میں ڈالر 8 پیسے کی کمی کے بعد 277 روپے 97 پیسے پر بند ہوا۔

دوسری جانب ای کیپ کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 4 پیسے کی کمی سامنے آئی،اوپن مارکیٹ میں ڈالر 278 روپے 98 پیسے پر آگیا۔

Watch Live Public News