ویب ڈیسک: روس یوکرین جنگ کے خطرات، سونے میں سرمایہ کاری میں اضافہ، سونے کی قیمتوں میں لگاتار چھٹے روز اضافہ ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان میں فی تولہ سونا 2200 روپے مہنگا ہوگیا،پاکستان میں فی تولہ سونا 2 لاکھ 82 ہزار 700 روپے کا ہوگیا، 10 گرام سونے کی قیمت 1857 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 42 ہزار 370 روپے ہوگئی۔
عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 22 ڈالر کے اضافے سے 2715 ڈالر پر پہنچ گیا، چاندی کی فی تولہ قیمت 3450 روپے پر برقرار ہے