ویب ڈیسک:ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں یکم دسمبر سے اضافہ کیا کیا جس کی وجہ سے بنیادی اشیائے ضروریہ کی قیمتیں بڑھ گئی ہیں، چائے پتی 15 روپے مہنگی ، قیمت 1900 سے بڑھ کر 1920 روپے ہو گئی۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے آفٹر شاکس ابھی بھی جاری ہیں، مہنگائی نے عوام کا جینا محال کردیا ہے لوگ خودکشیاں کرنے پر مجبور نظر آتے ہیں، عوام کو ریلیف دینے کی بجائے مہنگائی کی دلدل میں دھکیلا جارہا ہے، بنیادی اشیائے ضروریہ کی قیمتیں بھی آئے روز بڑھتی چلی جارہی ہیں۔
اوپن مارکیٹ میں مہنگائی کی شرح میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، ملک میں اب چائے پتی 15 روپے مہنگی ، قیمت 1900 سے بڑھ کر 1920 روپے ہو گئی۔
سرف کی قیمت میں بھی روپے اضافہ ،560سے بڑھ کر 580کا ہو گیا، شکر اور گڑ کی قیمت میں بھی 5 سے 10 روپے کا اضافہ ہوگیا۔
آٹے کی قیمت 1730 سے 1760 روپے پر برقرار جبکہ چینی 135 سے 140 روپے فی کلو میں فروخت ہورہی ہے، شہریوں نےبنیادی اشیائے ضروریہ کی قیمتیں کنٹرول کرنے کا مطالبہ کیا۔