کاروباری ہفتے کے آخری روز سونا مزید سستا ہوگیا

کاروباری ہفتے کے آخری روز سونا مزید سستا ہوگیا

ویب ڈیسک: سونے کی  بڑھتی ہوئی قیمتوں نے خواتین خریدار کو پریشان کردیا ہے، آسمانوں سے باتیں کرتی ہوئی قیمتوں میں معمولی کمی اور بڑا اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے، کاروباری ہفتے کے آخری روز سونے کی قیمت  میں 3 سو روپےکی کمی ہوئی۔

دن بہ دن بڑھتی ہوئی مہنگائی، پیٹرولیم مصنوعات اور ڈالر کی قدر میں ہونے والے اضافے نےعوام کے لئےدو وقت کی روٹی کمانا مشکل کردیا ہے، متوسط طبقہ بھی اس کی زد میں آچکا ہے، دوسری جانب سونے کے بھاو میں آج معمولی کمی ہوئی ہے، ملک میں مسلسل دوسرے روز سونے کی قیمت میں کمی ہوگئی۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 300 روپے کم ہوکر 2 لاکھ 74 ہزاز 400 روپے ہوگئی، عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 3 ڈالر کم ہوکر 2632 ڈالر فی اونس ہے۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک ہزار روپے کی کمی ہوئی تھی۔


 

Watch Live Public News