ویب ڈیسک: ملک میں سونے کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری ہے، آج بھی مقامی صرافہ مارکیٹ میں فی تولہ سونا مزید 1800 روپے سستا ہوگیا۔
گزشتہ کاروباری روز بھی سونے کی قیمت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی تھی، جب فی تولہ سونا 15 ہزار 100 روپے سستا ہوا تھا۔
آج کی کمی کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 66 ہزار 136 روپے ہوگئی ہے۔