ویب ڈیسک: ملک میں سونے کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری ہے، آج بھی سونا مزید سستا ہوگیا۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 800 روپے کمی کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 65 ہزار 336 روپے ہوگئی۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 686 روپے کمی سے 3 لاکھ 98 ہزار 950 روپے ہوگئی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی سونے کی فی تولہ قیمت میں 1 ہزار 800 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔