کیا عمران خان نے ’ نیوٹرل‘ والی بات فوج کیخلاف کہی؟

12:50 PM, 11 Mar, 2022

احمد علی
وزیراعظم کی آج کی تقریر کا ایک حصہ وائرل ہو رہا ہے جس میں انہوں نے کہا کہ اچھا انسان اچھائی کے ساتھ کھڑا ہوتا برا انسان برائی کے ساتھ. نیوٹرل جانور ہوتا ہے جسے اچھائی برائی کی تمیز نہیں ہوتی.حکومتی مخالفین کی جانب سے کہا جا رہا ہے کہ وزیراعظم نے یہ بات ڈی جی آئی ایس پی آر کے گزشتہ روز کے بیان پر ردعمل میں کہی جس میں انہوں نے کہا تھا کہ فوج مکمل طور پر غیر جانبدار ہے۔ مولانا فضل الرحمان نے بھی وزیراعظم کے اس بیان پر تنقید کیا، مولانا فضل الرحمان نے کہا کہوہ کہتا ہے کہ نیوٹرل تو جانور ہوتا ہے، کل ہی آئی ایس پی آر نے بیان دیا، تو آج کا بیان اس کا ردعمل ہوسکتا ہے۔ معاملے پر لیگی ایم پی اے حنا پرویز بٹ کا کہنا تھا کہ اپنی تقریروں میں بار بار فوج کا نام لینے والے نیازی کی زبان کو لگام ڈالنی چاہیے۔یہ بے شرم انسان چاہتا ہے فوج اسکی ہر نااہلی اور نالائقی میں اس کا ساتھ دے۔ادارہ اس نااہل شخص کو shut up کال دے جو مسلسل فوج کو متنازع بنا رہا ہے۔ حکومتی ردعمل: اس معاملے پر ردعمل دیتے ہوئے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے عمران خان کی پرانی تقریر کا ایک کلپ شیئر کیا، انہوں نے کیپشن میں کہا کہ کچھ دوست وزیراعظم کے بیان کو موجودہ صورت حال کے تناظر میں پیش کر کے تبصرے کر رہے ہیں، ان کی اطلاع کے لئے عرض ہے کہ خان صاحب جب سے سیاست میں آئے ہیں لوگوں کو یہ سمجھا رہے ہیں اور الحمداللہ لوگوں کو سمجھ بھی آ چکی ہے، وہ لوگوں کےپاس جاتےتو جواب ملتا تھا"ہم تو غیر سیاسی ہیں"۔
مزیدخبریں