مولانا فضل الرحمان نے بھی وزیراعظم کے اس بیان پر تنقید کیا، مولانا فضل الرحمان نے کہا کہوہ کہتا ہے کہ نیوٹرل تو جانور ہوتا ہے، کل ہی آئی ایس پی آر نے بیان دیا، تو آج کا بیان اس کا ردعمل ہوسکتا ہے۔ معاملے پر لیگی ایم پی اے حنا پرویز بٹ کا کہنا تھا کہ اپنی تقریروں میں بار بار فوج کا نام لینے والے نیازی کی زبان کو لگام ڈالنی چاہیے۔یہ بے شرم انسان چاہتا ہے فوج اسکی ہر نااہلی اور نالائقی میں اس کا ساتھ دے۔ادارہ اس نااہل شخص کو shut up کال دے جو مسلسل فوج کو متنازع بنا رہا ہے۔پوری بات... اچھا انسان اچھائی کے ساتھ کھڑا ہوتا برا انسان برائی کے ساتھ. نیوٹرل جانور ہوتا ہے جسے اچھائی برائی کی تمیز نہیں ہوتی.
لفافے اس میں سے "جانور نیوٹرل ہوتا ہے" پکڑ کر دھمالیں ڈالیں pic.twitter.com/Q6JfupVB61 — پاکستانی رینچ ???????????? (@NaikRooh) March 11, 2022
حکومتی ردعمل: اس معاملے پر ردعمل دیتے ہوئے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے عمران خان کی پرانی تقریر کا ایک کلپ شیئر کیا، انہوں نے کیپشن میں کہا کہ کچھ دوست وزیراعظم کے بیان کو موجودہ صورت حال کے تناظر میں پیش کر کے تبصرے کر رہے ہیں، ان کی اطلاع کے لئے عرض ہے کہ خان صاحب جب سے سیاست میں آئے ہیں لوگوں کو یہ سمجھا رہے ہیں اور الحمداللہ لوگوں کو سمجھ بھی آ چکی ہے، وہ لوگوں کےپاس جاتےتو جواب ملتا تھا"ہم تو غیر سیاسی ہیں"۔عمران نیازی نے جس طرح آج آرمی چیف کا مجمع میں تمسخر اڑوایا اور چند روز پہلے یوروپین یونین کے سفیروں کا بھی جلسہ میں مذاق بنوایا تھا اس سے ان کی ذہنی کیفیت کا پتہ چلتا ہے-وہ بوکھلا چکے ہیں، توازن کھو بیٹھے ہیں اور ملک کی سلامتی کے لئے خطرہ بن چکے ہیں-
— Ahsan Iqbal (@betterpakistan) March 11, 2022
کچھ دوست وزیراعظم کے بیان کو موجودہ صورت حال کے تناظر میں پیش کر کے تبصرے کر رہے ہیں ان کی اطلاع کے لئے عرض ہے کہ خان صاحب جب سے سیاست میں آئے ہیں لوگوں کو یہ سمجھا رہے ہیں اور الحمداللہ لوگوں کو سمجھ بھی آ چکی ہے وہ لوگوں کےپاس جاتےتو جواب ملتا تھا"ہم تو غیر سیاسی ہیں" pic.twitter.com/XdmwSuQA7E
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) March 11, 2022