سیلابی صورتحال کا امکان، این ڈی ایم اے نےایڈوائزری جاری کردی

سیلابی صورتحال کا امکان، این ڈی ایم اے نےایڈوائزری جاری کردی
کیپشن: NDMA Advisory
سورس: web desk

(ویب ڈیسک) این ڈی ایم اے ایڈوائزری جاری کردی،  معاون ندیوں  نالے میں 4 جولائی سے 7 جولائی کے دوران درمیانے درجے کی سیلابی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے۔

تفصیلات کےمطابق نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی( این ڈی ایم اے) نے جاری ایڈوائزری میں کہا دریائے چناب اور کابل میں درمیانے سے اونچے درجے کا سیلاب متوقع ہے، بالائی علاقوں میں بارشوں کے باعث 3 جولائی سے تمام بڑے دریاؤں اور ان کے معاون دریاؤں میں پانی میں اضافے کا امکان ہے، دریائے چناب کے مقام مرالہ اور  اس کی ڈاون اسٹریم علاقوں اور دریائے کابل میں نوشہرہ ، معاون ندیوں  نالے میں 4 جولائی سے 7 جولائی کے دوران درمیانے درجے کی سیلابی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے۔

 سیلاب کی صورت حال، موسم کی رپورٹس اور اپ ڈیٹس پر کڑی نظر رکھیں،ہدایات پر عمل کریں، مقامی حکام کی جانب سے احکامات جاری ہونے پر فوری طور پر انخلاء کریں، سیلابی پانی سے اپنے آپ کو بچائیں،  سیلابی پانی  مختلف بیماریوں اور بجلی کے تاروں کے ٹوٹنے کے باعث کرنٹ لگنے کا سبب بن سکتا ہے۔ 

سیلاب کے خطرے سے دوچار علاقوں کے مکین اپنے خاندان کے ساتھ انخلاء کے منصوبے تیار کریں،محفوظ مقام کی نشاندہی کریں اور ضروری سامان کے ساتھ ہنگامی کٹ کی تیاری بھی یقینی بنائیں،مسافروں سے التماس ہے کہ وہ شدید بارشوں اور ممکنہ سیلابی صورتحال میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔

  این ڈی ایم اے وفاقی اور صوبائی محکموں کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے،ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے اور تیاریوں کو یقینی بنایا جا سکے،عوام سے گذارش ہے کہ وہ الرٹ رہیں اور مقامی انتظامیہ کی ہدایات پر عمل کریں، این ڈی ایم اے نے Pak NDMA Disaster Alert   ایپلیکیشن متعارف کرادی ہے۔

Watch Live Public News