باراک اوباما پرانےدوست بائیڈن کی مدد کیلئے پہنچ گئے

obama defends biden poor performance in debate
کیپشن: obama defends biden poor performance in debate
سورس: google

  ویب ڈیسک :سابق امریکی صدر اور جو بائیڈن کے دیرینہ دوست باراک اوباما نے صدارتی مباحثے میں  صدر بائیڈن کی انتہائی بری کارکردگی کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’ صدارتی مباحثے کی بری راتیں بھی آتی ہیں’’۔

رپورٹ کے مطابق صدر باراک اوباما نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس ( سابق ٹوئٹر) پر اپنی پوسٹ میں کہا ہے کہ وہ دو دفعہ اپنے صدارتی انتخابات لڑنے کی روشنی میں یہ بات کررہےہیں کہ وہ اچھی طرح جانتے ہیں کہ صدارتی مباحثے کے دوران کیا ہوتا ہے اور بائیڈن اور ٹرمپ میں انتخاب اب بھی ایک ایسے رہنما کا انتخاب ہے جس نے ساری زندگی عوام کی جنگ لڑی اور دوسر ا وہ جسے صرف اپنا خیال ہے۔ 

 انہوں نے بائیڈن کو ایک سچا انسان اور صحیح اورغلط میں پہچان کرنے والا رہنما قراردیا  جبکہ ڈونالڈ ٹرمپ کو ایسا شخص قرار دیا جو اپنے مفاد کے لئے ہر وقت جھوٹ بولنے والا شخص قرار دیا ۔ انہوں نے کہا کہ مباحثے کی رات سے کچھ بھی تبدیل نہیں ہوا اور یہی وجہ ہے کہ نومبر میں بہت کچھ داؤ پر لگا ہوا ہے ۔

Watch Live Public News