عمران خان کےباہر آتے ہی اگلےدن پاکستان میں انویسٹمنٹ آنا شروع ہو جائے گی:پی ٹی آئی رہنما

عمران خان کےباہر آتے ہی اگلےدن پاکستان میں انویسٹمنٹ آنا شروع ہو جائے گی:پی ٹی آئی رہنما
کیپشن: عمران خان کےباہر آتے ہی اگلےدن پاکستان میں انویسٹمنٹ آنا شروع ہو جائے گی:پی ٹی آئی رہنما

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چئیرمین بیرسٹر گوہر علی خان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی میں کوئی فارورڈ بلاک نہیں ہے، صرف عمران خان کا بلاک ہے۔

تفصیلات کے مطابق بیرسٹر گوہر نے سینیٹرفیصل جاوید کے ہمراہ سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اختلاف رائے سب کا حق ہوتا ہے۔ ہم بانی پی ٹی آئی کے مشورے سے چیزیں آگے لے کر جا رہے ہیں۔ پی ٹی آئی کا کوئی فارورڈ بلاک نہیں صرف عمران خان بلاک ہے۔

بیرسٹر گوہر نے مزید کہا کہ اختلاف سب کرتے ہیں اور اختلاف کرنا ہر شخص کا حق ہے۔ عمر ایوب واقعے کو شیر افضل مروت کے حوالے سے غلط رپورٹ کیا جا رہا ہے۔

بیرسٹر گوہر علی نے کہا کہ آج بھی سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کے وکیل، اٹارنی جنرل کو سنا ہے،الیکشن کمیشن کل اپنے دونوں فارمولے کورٹ کے سامنے رکھے،ہم پر امید ہیں کہ ہمیں مخصوص نشستیں ملیں گی،ہم نے بروقت الیکشن کمیشن میں فہرست جمع کرادی تھی،ہم سے بلے کا نشان بھی چھین لیا گیا،کل انشاءاللہ سپریم کورٹ اس کیس کو مکمل کرے گی۔

بیرسٹر گوہر علی نے کہا کہ عمر ایوب نے استعفیٰ دیا ہوا ہے، کل بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہوگی،کور کمیٹی کے سامنے بھی عمر ایوب کا فیصلہ رکھیں گے،عدلیہ کے کچھ فیصلوں سے مایوسی ہوتی رہی ہے،70فیصد لوگ پی ٹی آئی کے ساتھ ہیں،جو لوگ تحریک انصاف سے واپس گئے تھے، ان کی واپسی کا فیصلہ بانی پی ٹی آئی کریں گے۔

سینیٹر فیصل جاوید 

پی ٹی آئی رہنما سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ آج سماعت تقریباً مکمل ہو چکی ہے،ووٹر کو اس کے حق سے محروم کیا گیا ہے،بلے کا نشان پی ٹی آئی سے چھینا ووٹر کے ساتھ زیادتی ہے،امید کرتے ہیں پی ٹی آئی کے امیدوار کو مخصوص نشستیں ملنی چائیے،پی ٹی آئی اور سنی اتحاد کونسل کو سیٹیں ملنی چائیے،2022 میں پی ٹی آئی کے دور میں ہم کہاں کھڑے تھے،پی ٹی آئی حکومت میں ریکارڈ ترقی کی ہے۔

فیصل جاوید نے کہا کہ عوام کی حالت مہنگائی کی وجہ سے متاثر ہورہی ہے،پیٹرول ،بجلی، اور گیس کی قیمتیں آسمان کو چھونے لگے ہیں ،عوام دشمن بجٹ بل آیا ہے،اکنامک منیجمنٹ ایک سیدھا سادہ فارمولا ہے،آج اگر بانی پی ٹی آئی باہر آتے ہیں،کل سے پاکستان میں انویسٹمنٹ آنا شروع ہو جائے گی۔

Watch Live Public News