سٹاک مارکیٹ میں ایک بار پھر 80 ہزار کی حد عبور

سٹاک مارکیٹ میں ایک بار پھر 80 ہزار کی حد عبور
کیپشن: سٹاک مارکیٹ میں ایک بار پھر 80 ہزار کی حد عبور

ویب ڈیسک: کاروباری ہفتے کے تیسرے روز کاروبار کے آغاز پر پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان دیکھنے کو مل رہا ہے، آج پھر پاکستان سٹاک ایکس چینج میں 80 ہزار کی حد عبور ہو گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق آج کاروبار کے آغاز پر پاکستان سٹاک مارکیٹ کے 100 انڈیکس میں 605 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد 100 انڈیکس 80 ہزار 158پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز کاروباری ہفتے کے دوسرے روز ٹریڈنگ کے دوران سٹاک ایکسچینج میں 728 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا تھا جس کے بعد 100 انڈیکس 79 ہزار 552 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

Watch Live Public News