اے ٹی سی نے وزیر اعلی کے پی علی امین  سمیت مرکزی قیادت کی گرفتاری کا حکم دے دیا

اے ٹی سی نے وزیر اعلی کے پی علی امین  سمیت مرکزی قیادت کی گرفتاری کا حکم دے دیا

(ویب ڈیسک ) انسداد دہشتگردی کی عدالت نے وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور   سمیت مرکزی قیادت کی گرفتاری کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی کی عدالت سے وزیر اعلی خیر پختونخواہ علی امین گنڈاپور سمیت پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے ہیں ۔ملزمان کے وار نٹ9 مئی کے مقدمات میں جاری کیے گئے ہیں۔

عدالت نے مراد سعید، حماد اظہر، میاں اسلم اقبال کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں ۔اس کے علاوہ اعجاز منہاس سمیت 25 ملزمان کے وارنٹ گرفتاری بھی  جاری کیے گئے ہیں۔

انسداد دہشت گردی کی عدالت نے جے آئی ٹی کو ملزمان کی گرفتاری کا حکم دیدیا۔

Watch Live Public News