سپریٹنڈنٹ اڈیالہ جیل سےعمران خان کےپروڈکشن سےمتعلق رپورٹ طلب

سپریٹنڈنٹ اڈیالہ جیل سےعمران خان کےپروڈکشن سےمتعلق رپورٹ طلب
کیپشن: سپریٹنڈنٹ اڈیالہ جیل سےعمران خان کےپروڈکشن سےمتعلق رپورٹ طلب

ویب ڈیسک: انسداد دہشتگری عدالت اسلام آباد نے جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیسز میں سپریٹنڈنٹ اڈیالہ جیل سے عمران خان کے پروڈکشن سے متعلق رپورٹ طلب کرلی۔

تفصیلا ت کے مطابق عدالت میں بانی پی ٹی آئی عمرا ن خان ، شاہ محمود قریشی ، عمر ایوب ، علی نواز اعوان و دیگر رہنماؤں کے خلاف تھانہ سی ٹی ڈی اور تھانہ گولڑہ میں درج دو مقدمات کی سماعت ہوئی۔

جج طاہر عباس سپرا نے سپریٹنڈنٹ اڈیالہ جیل سے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے پروڈکشن کے حوالے سے رپورٹ طلب کرلی۔

جج طاہر عباس سپرا نے ریمارکس دیے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان اور پرویز الہیٰ سمیت 176 ملزمان کا چالان آگیا ہے، جو ملزمان غیر حاضر ہیں ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کر رہے ہیں، آخری موقع ہے اگر آئندہ سماعت پر حاضری یقینی نہ بنائی گئی تو ضمانتیں خارج کردی جائیں گی۔

عدالت نے کیسز کی سماعت 29 جولائی تک ملتوی کردی۔

بانی پی ٹی آئی عمران خان، شاہ محمود قریشی، عمر ایوب سمیت 200 سے زائد افراد پر توڑ پھوڑ کے دو مقدمات درج ہیں۔ اسد عمر اس کیس سے ڈسچارج ہوچکے ہیں۔

بانی پی ٹی آئی عمران خان سمیت دیگر قیادت کے مبینہ ایما پر پی ٹی آئی ارکان نے 18 مارچ 2023 کو بانی پی ٹی آئی کی پیشی کے موقع پر جوڈیشل کمپلیکس میں توڑ پھوڑ کی تھی۔ کیسز میں علی نواز اعوان ، عمر ایوب اور علی امین گنڈا پور عبوری ضمانت پر ہیں۔

Watch Live Public News