آئی ایم ایف کی ایک اورشرط،بجلی کی قیمت میں مزید اضافے کا مطالبہ

آئی ایم ایف کی ایک اورشرط،بجلی کی قیمت میں مزید اضافے کا مطالبہ
کیپشن: آئی ایم ایف کی ایک اورشرط،بجلی کی قیمت میں مزید اضافے کا مطالبہ

ویب ڈیسک: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے ایک بار پھر بجلی کے نرخوں میں کم از کم 5 روپے اضافے کا مطالبہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ 10 جولائی سے پہلے بجلی 5 روپے فی یونٹ مہنگی کی جا سکتی ہے، ورچوئل بات چیت کے دوران آئی ایم ایف کو مشکل فیصلے سے آگاہ کیا گیا، آئی ایم ایف کو گیس قیمتوں میں اضافے کے اقدامات پر بریفنگ دی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 5 روپے سے زائد اضافے کی ورکنگ مکمل،جلد نفاذ ہوگا،پاکستان نے آئی ایم ایف کو تمام پیشگی شرائط پر عملدرآمد سے متعلق آگاہ کر دیا ہے۔آئی ایم ایف نے پاکستان کی جانب سے اب تک کے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ وزارت خزانہ اور آئی ایم ایف حکام کے درمیان ورچوئل بات چیت  ہوئی،خزانہ ڈویژن حکام کی جانب سے بجٹ کے بعد عملی اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔یکم جولائی سے گیس کی قیمتوں میں کئے گئے ردوبدل سے بھی آگاہ کر دیا۔

ذرائع  کے مطابق بجٹ منظوری سے نفاذ تک کے عمل کو کامیابی سے مکمل کرنے پر آئی ایم ایف حکام نے سراہا،آئی ایم ایف وفد کی نئے قرض پروگرام کیلئے پاکستان آمد پر بھی بات چیت ہوئی۔وفد کے دورہ پاکستان کے حوالے سے پلان رواں ہفتے ہی مکمل کئے جانے کا امکان ہے۔نئے قرض پروگرام پر پیشرفت جولائی کے تیسرے ہفتے تک متوقع ہے۔

Watch Live Public News