عمران خان کی بیٹوں سے ملاقات کی درخواست، حکومت و جیل انتظامیہ سے جواب طلب

عمران خان کی بیٹوں سے ملاقات کی درخواست، حکومت و جیل انتظامیہ سے جواب طلب
کیپشن: عمران خان کی بیٹوں سے ملاقات کی درخواست، حکومت و جیل انتظامیہ سے جواب طلب

ویب ڈیسک: راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے بیٹیوں سےملاقات کی درخواست پر حکومت و جیل انتظامیہ سے جواب طلب کرلیا۔

 تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے عمران خان کی بیٹوں سے ملاقات کی درخواست پر سماعت کی۔عدالت نے حکومت ، وزارت داخلہ اور جیل انتظامیہ سےجواب طلب کرلیا۔

درخواست میں بانی پی ٹی آئی نے موقف اختیار کیا ہے کہ بیٹوں قاسم اور سلیمان سے ملاقات کرنا چاہتا ہوں۔یہ میرا آئینی اور قانونی حق ہے۔ ملاقات مکمل فیملی نوعیت کی ہوگی۔اڈیالہ جیل میں ملاقات کا انتظام کروایا جائے۔

عدالت نے درخواست پر حکومت ، وزارت داخلہ اور جیل انتظامیہ سے جواب طلب کرتے ہوئے سماعت 5 جولائی تک ملتوی کردی۔

Watch Live Public News