پشاور: سیاسی صورتحال پر نجی اسکولوں میں چھٹی، موبائل نیٹ ورک متاثر

08:44 AM, 11 Oct, 2024

ویب ڈیسک: پشاور میں شہر کی سیاسی صورت حال کے سبب کئی نجی اسکولوں نے آج بچوں کو چھٹی دے دی جب کہ شہر میں موبائل فون نیٹ ورک بھی جزوی طور پر متاثر ہے۔

تفصیلات کے مطابق پشاور کے نجی اسکولوں کے مالکان نے والدین کو بذریعہ واٹس ایپ میسج آگاہ کیا۔ حیات آباد، ناصر باغ روڈ، یونیورسٹی روڈ کے علاقوں میں نجی سکولز جمعہ کو بند رہیں گے۔

نجی اسکولز مالکان نے امن و امان کی صورتحال کی وجہ سے چھٹی دی۔

پشاور میں جزوی طور پر موبائل نیٹ ورک بھی متاثر ہے۔

مزیدخبریں