ویب ڈیسک: پشاور میں شہر کی سیاسی صورت حال کے سبب کئی نجی اسکولوں نے آج بچوں کو چھٹی دے دی جب کہ شہر میں موبائل فون نیٹ ورک بھی جزوی طور پر متاثر ہے۔
تفصیلات کے مطابق پشاور کے نجی اسکولوں کے مالکان نے والدین کو بذریعہ واٹس ایپ میسج آگاہ کیا۔ حیات آباد، ناصر باغ روڈ، یونیورسٹی روڈ کے علاقوں میں نجی سکولز جمعہ کو بند رہیں گے۔
نجی اسکولز مالکان نے امن و امان کی صورتحال کی وجہ سے چھٹی دی۔