جسٹس قاضی فائزنےبطورچیف جسٹس پاکستان آخری ہفتےکاججز روسٹرجاری کردیا

جسٹس قاضی فائزنےبطورچیف جسٹس پاکستان آخری ہفتےکاججز روسٹرجاری کردیا
کیپشن: جسٹس قاضی فائزنےبطورچیف جسٹس پاکستان آخری ہفتےکاججز روسٹرجاری کردیا

ویب ڈیسک: چیف جسٹس قاضی فائزعیسی نے بطورچیف جسٹس پاکستان آخری ہفتے کا ججزروسٹرجاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق رواں ہفتے 6 ریگولربنچزسماعت کریں گے، کورٹ روم نمبر ون میں چیف جسٹس قاضی فائز عیسی تین رکنی بنچ کی سربراہی کرینگے۔

سپریم کورٹ کے آئندہ عدالتی ہفتے کا روسٹرجاری کردیا گیا، چھ ریگولربینچزتشکیل دیے گئے ہیں، کورٹ روم نمبر ون میں چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بنچ کیسز کی سماعت کرے گا۔

بنچ میں جسٹس نعیم اخترافغان اورجسٹس شاہد بلال حسن شامل ہیں۔ بنچ ٹو کی سربراہی جسٹس منصور علی شاہ کرینگے جس میں جسٹس عائشہ ملک اورجسٹس عقیل بلال عباسی شامل ہیں۔

جسٹس منیب اخترکی سربراہی میں دورکنی بینچ تشکیل دیا گیا ہے، جسٹس یحی آفریدی اورجسٹس امین الدین کی سربراہی میں تین تین رکنی بنچ کی سربراہی کرینگے۔

Watch Live Public News