ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی وطن واپسی،وزیراعظم نے امریکی صدرکوخط لکھ دیا

 ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی وطن واپسی،وزیراعظم نے امریکی صدرکوخط لکھ دیا
کیپشن: ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی وطن واپسی،وزیراعظم نے امریکی صدرکوخط لکھ دیا

ویب ڈیسک: ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی امریکی جیل سے رہائی اور وطن واپسی کے کیس میں بڑی پیشرفت، وزیراعظم پاکستان نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی سزا معافی کیلئے امریکی صدر کو خط لکھ دیا۔

تفصیلات کے مطابق جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے عافیہ صدیقی کی رہائی اور وطن واپسی کی درخواست پر سماعت کی۔ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کی جانب سے عمران شفیق ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے عافیہ صدیقی کی سزا معافی کیلئے امریکی صدر کو خط لکھا۔ایڈیشنل اٹارنی جنرل منور اقبال دوگل نے اہم پیشرفت سے متعلق اسلام آباد ہائیکورٹ کو آگاہ کر دیا۔

ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی بہن فوزیہ صدیقی نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر رکھی ہے۔

ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے وکیل عمران شفیق نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ 2 سال بعد ہماری کوششوں کی وجہ سے  کیس میں بڑی اہم پیشرفت ہو گئی ہے۔ وزیر اعظم پاکستان نے امریکی صدر کو خط لکھ دیا ہے کہ ڈاکٹر عافیہ کو رہا کیا جائے۔ ہم نے عدالت سے استدعا کی تھی کہ حکومت پاکستان امریکہ سے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کا مطالبہ  کرے۔ جو ہمارا مطالبہ تھا اس کے مطابق وزیراعظم پاکستان نے امریکی صدر کو خط لکھ دیا۔

انہوں نے کہا کہ اٹارنی جنرل نے عدالت میں آ کر بتایا تھا کہ حکومت کی جانب سے امریکی صدر کو خط لکھ دیا ہے۔ عدالت نے ہدایت کی تھی کی حکومت پاکستان اس حوالے سے مکمل معاونت فراہم کرے۔ دوسرا بڑا اہم قدم یہ ہے کہ عدالت نے یہ بھی ہدایات کی تھی کہ حکومت پاکستان ایک ہائی لیول وفد بھی اس حوالے سے بھیجے۔ حکومت کا یہ قدم خوش آئند ہے۔

Watch Live Public News