لیفٹیننٹ جنرل(ر)فیض حمیدفوجی تحویل میں،چیئرمین پی ٹی آئی کا بھی اہم بیان آگیا

06:17 PM, 12 Aug, 2024

ویب ڈیسک: لیفٹیننٹ جنرل (ر)   فیض حمید کو فوجی تحویل میں لے لیا گیا ہے، اس پر چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر کا بھی اہم ترین بیان آیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ  آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ   لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ فیض حمید کے خلاف فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کا عمل شروع کر دیا گیا ہے، لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ فیض حمید کے خلاف پاکستان آرمی ایکٹ کی دفعات کے تحت مناسب انضباطی کارروائی کا آغاز کردیا گیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ  سپریم کورٹ کے حکم پر ٹاپ سٹی کی کورٹ آف انکوائری شروع کی گئی، فیض حمید کے خلاف ریٹائرمنٹ کے بعد پاکستان آرمی ایکٹ کی کئی خلاف ورزیاں ثابت ہو چکی ہیں۔

مزید پڑھیں: پی ٹی آئی کی میٹنگ پر چھاپہ، 13 افراد کو حراست میں لے لیا گیا

آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کے احکامات کی تعمیل کرتے ہوئے تفصیلی کورٹ آف انکوائری کی گئی، انکوائری پاک فوج نے فیض حمید کے خلاف ٹاپ سٹی کیس میں شکایات کی درستگی کا پتا لگانے کے لیے کی۔

 دوسری جانب چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر کا بیان بھی آیا ہے، کہا کہ فوج جیسے چاہیے اپنے ادارے میں احتساب کرے ہم سوال نہیں اٹھا سکتے، فوج کا اپنا اسٹرکچر ہے، اُن کا مضبوط ادارہ اور طریقہ کار ہے۔

مزیدخبریں