پی ٹی آئی کی میٹنگ پر چھاپہ، 13 افراد کو حراست میں لے لیا گیا

پی ٹی آئی کی میٹنگ پر چھاپہ، 13 افراد کو حراست میں لے لیا گیا
کیپشن: 13 PTI leaders arrested
سورس: web desk

ویب ڈیسک: اسلام آباد پولیس کا تحریک انصاف کی میٹنگ پر چھاپہ،ارسلان عباسی، راجہ ندیم جوڑی، افضال کیانی سمیت 13 کارکنان گرفتار کرلیا گیا۔

تفصیلات کےمطابق میٹنگ ریجنل صدر عامرمغل کی زیر صدارت منعقد کی جارہی تھی، میٹنگ سیدپور شیراز کیانی کی رہائیش گاہ پر منعقد کی جا رہی تھی، میٹنگ بسلسلہ بلدیات اور 13 اگست ریلی بلائی گئی تھی۔

ریجنل صدر عامرمغل کا کہنا تھا اسلام آباد میں بلدیاتی الیکشن کا اعلان ہو چکا ہے ، جنرل الیکشن کی طرح بزور بندوق بلدیات میں بھی پی ٹی آئی کو الیکشن کیمپین سے روک دیا گیا ہے.

مزید پڑھیں: بڑی خبر ؛ حصول پاسپورٹ کیلئے پریشان شہریوں کی سنی گئی

جنرل الیکشن کی طرح بلدیات میں بھی تحریک انصاف اسلام آباد میں کلین سویپ کرے گی،بانی چئیرمین کے حکم کے مطابق 13 اگست کی ریلی بھی ہر حال میں نکالی جائے گی،ملک میں غیر اعلانیہ مارشل لاء نافذ ہے،تحریک انصاف کی ان ڈور میٹنگ سے بھی ناجائز حکومت کی "کانپیں ٹانگ" جاتی ہیں۔

Watch Live Public News