بڑی خبر ؛ حصول پاسپورٹ کیلئے پریشان شہریوں کی سنی گئی

بڑی خبر ؛ حصول پاسپورٹ کیلئے پریشان شہریوں کی سنی گئی
کیپشن: Passport
سورس: web desk

ویب ڈیسک:پاسپورٹ بحران پر قابو کیسے پایا جائے؟ پاسپورٹ حکام کے اہم فیصلے، پاسپورٹ حکام نےنئے 20 لیمینیٹرز اور 20 پرنٹرز خریدنے کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق 5 جدید آر ایم پی اور 2 ای پاسپورٹ پرنٹرز بھی خریدے جائیں گے،نئے پرنٹرز اور لیمینیٹرز آنے سے 1 گھنٹے میں 1 ہزار پاسپورٹس پرنٹ کیے جاسکیں گے،جدید پرنٹرز اور لیمینیٹرز کی خریداری سے پرنٹنگ صلاحیت یومیہ 22 ہزار سے یومیہ 55 ہزار تک ہوجائے گی، پاسپورٹ حکام نے آئندہ 6 ماہ کے لیے لیمینیشن پیپرز کا سٹاک منگوا لیا.

 ذرائع ابلاغ کے مطابق فیصلے سے ستمبر کے آخری ہفتے سے بیگ لاک ختم ہونا شروع ہوسکے گا،پرنٹنگ صلاحیت بنانے کے لیے سال میں دو بار پرنٹرز خریدنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔
پراسیسنگ سپیڈ بڑھانے کے لیے نیا ڈیٹا بیس بھی بنایا جائے گا،نئے ڈیٹا بیس کی مدد سے نادرا سمیت دیگر اداروں سے ڈیٹا فوری ویریفائی کیا جاسکے گا۔

Watch Live Public News