سیہون شریف: پولیس انسپکٹر نے انیس سالہ نوجوان کو مبینہ ہوس کا نشانہ بنا ڈالا۔ نوجوان کے والد کی جانب سے سیہون تھانے میں پولیس افسر کے خلاف مقدمہ درج کروادیا گیا۔
سیہون شریف میں پولیس انسپکٹر نے 19 سالہ نوجوان لڑکے کو جنسی زیادتی کا نشانہ بناڈلا ۔ نوجوان کے والد کی درخواست پر پولیس افسر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیاہے ۔ تھانہ سیہون میں درج مقدمے میں بدفعلی سمیت دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں جبکہ مقدمے میں نامزد ایک ملزم عباس تالپور کو گرفتار کیا گیا ہے.
واقعہ پر ردعمل دیتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنماء حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ سندھ نے کل سندھ کی عوام کو کہا تھا کہ آپ اقلیت میں ہیں اور اس اقلیت سے وزیراعلیٰ کے دوست کس طرح بدلہ لے رہے ہیں سیہون میں وزیراعلیٰ کے قریبی ساتھیوں ایس ایچ او نے 19 سالہ نوجوان کو زیادتی کا نشانہ بناڈالا.