سیہون شریف: پولیس انسپکٹر نے انیس سالہ نوجوان کو مبینہ ہوس کا نشانہ بنا ڈالا۔ نوجوان کے والد کی جانب سے سیہون تھانے میں پولیس افسر کے خلاف مقدمہ درج کروادیا گیا۔
سیہون شریف میں پولیس انسپکٹر نے 19 سالہ نوجوان لڑکے کو جنسی زیادتی کا نشانہ بناڈلا ۔ نوجوان کے والد کی درخواست پر پولیس افسر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیاہے ۔ تھانہ سیہون میں درج مقدمے میں بدفعلی سمیت دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں جبکہ مقدمے میں نامزد ایک ملزم عباس تالپور کو گرفتار کیا گیا ہے.
وزیر اعلیٰ سندھ کے حلقے سیہون میں وزیراعلیٰ سندھ کے قریبی ایس ایچ او پیر الھبچایو کی جانب سے وزیراعلیٰ کے فرنٹ مین عباس تالپور کی اوطاق پر 19 سالہ لڑکے کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا
— Saeed Afridi (@MPASaeedAfridi) December 12, 2021
واقعے کے حوالے سے اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کا وڈیو میسیج @BBhuttoZardari pic.twitter.com/hqm22GXDTa
واقعہ پر ردعمل دیتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنماء حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ سندھ نے کل سندھ کی عوام کو کہا تھا کہ آپ اقلیت میں ہیں اور اس اقلیت سے وزیراعلیٰ کے دوست کس طرح بدلہ لے رہے ہیں سیہون میں وزیراعلیٰ کے قریبی ساتھیوں ایس ایچ او نے 19 سالہ نوجوان کو زیادتی کا نشانہ بناڈالا.
وزیراعلیٰ سندھ نے کل سندھ کی عوام کو کہا تھا کہ آپ اقلیت میں ہیں اور اس اقلیت سے وزیراعلیٰ کے دوست کس طرح بدلہ لے رہے ہیں سیہون میں وزیراعلیٰ کے قریبی ساتھیوں ایس ایچ او نے 19 سالہ نوجوان کو زیادتی کا نشانہ بناڈالا pic.twitter.com/oy3dIgKIjL
— Haleem Adil Sheikh (@HaleemAdil) December 12, 2021