سول نافرمانی کی کال دینا پاکستان کیساتھ دشمنی کے مترادف ہے، شہباز شریف

سول نافرمانی کی کال دینا پاکستان کیساتھ دشمنی کے مترادف ہے، شہباز شریف
کیپشن: سول نافرمانی کی کال دینا پاکستان کیساتھ دشمنی کے مترادف ہے، شہباز شریف

ویب ڈیسک: وزیراعظم شہباز نے کہا ہے کہ سول نافرمانی کی کال دینا پاکستان کے ساتھ دشمنی کے مترادف ہے۔

منگل کو وفاقی کابینہ کے اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’بدقسمتی سے ایک کال دینے کی کوشش کی گئی جسے سول نافرمانی کی تحریک کہا گیا۔ پاکستان کے ساتھ اس بڑی دشمنی کیا ہو سکتی ہے۔‘

اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے احتجاج کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ’جنہوں نے اسلام آباد پر چڑھائی کی میں نے اس حوالے کہا ہے کہ انہیں کسی صورت بھی نہیں چھوڑا جائے گا اور اگر کوئی بے قصور ہے تو کچھ بھی نہیں کہا جائے گا۔ اسی پیمانے پر ہم آگے چلیں گے۔ معاشی استحکام کے لیے سیاسی استحکام بھی ضروری ہے۔‘

نومبر میں بیرون ملک سے ترسیلات میں اضافے کے بارے میں بات کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ ’اس مہینے میں بیرون ملک سے ترسیلات بھی ریکارڈ زیادہ ہیں۔ یہ بیروم ملک مقیم پاکستانیوں کا ہم پر اعتماد ہے۔‘

ان کا کہنا تھا کہ لبنان کے وزیراعظم سے شام میں پھنسے پاکستانی شہریوں کے انخلا پر بات کی۔ انخلا کے لیے وزارت خارجہ اور سفارتخانہ رابطے میں رہے۔ پاکستان شام کے معاملے پر غیرجانبدار رہا۔

قبل ازیں وزیراعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ختم ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے آٹھ مزید آئی پی پیز کے ٹیرف ریویو کی منظوری دے دی۔ جے ڈی ڈبلیو، چنیوٹ پاور، حمزہ شوگر، الموعیز پاور پلانٹ کے ساتھ ٹیرف کے ازسر نو جائزے کی منظوری دی۔ انڈسٹری، تھل انڈسٹریز اور چنار انرجی کے ساتھ ٹیرف ریویو کی منظوری بھی دی گئی۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ کابینہ نے آئی پی پیز پر تشکیل کردہ خصوصی ٹاسک فورس کی سفارشات کی روشنی میں ٹیرف ریویو کا فیصلہ کیا ہے۔ وفاقی کابینہ کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ فیصلے سے قومی خزانے کو دو سو ارب روپے کی بچت ہو گی۔ 

وفاقی کابینہ اس سے قبل پانچ آئی پی پیز کے ساتھ معاہدوں کی منسوخی کی منظوری دے چکی ہے۔

Watch Live Public News