لڑکیوں کو چھیڑنے پر عاطف اسلم نے کنسرٹ ادھوا چھوڑ دیا

02:21 PM, 12 Dec, 2021

احمد علی

اسلام آباد: سوشل میڈیا پر گزشتہ روز کی معروف گلوکار عاطف اسلم کے کنسرٹ کی کچھ ویڈیوز وائرل ہو رہی ہیں جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گلوکار ایک روتی ہوئی لڑکی کو دلاسہ دے رہیں.

اسلام آباد کے جناح کنونشن سینٹر میں عاطف اسلم کا کنسرٹ شدید بدنظمی کا شکار ہو گیا. لڑائی جھگڑے اور خواتین کو ہراساں کرنے پر عاطف اسلم نے شو بند کردیا۔

اس کی ویڈیو ٹوئٹر پر خوب وائرل ہو رہی ہے۔ سوشل میڈیا صارفین عاطف اسلم کے اس عمل کو خوب سراہ رہے ہیں۔ اگر ہماری قوم کا ہر فرد اپنی ذمہ داریوں کو سمجھیں تو شاید ہم پیچھے نہ رہیں ۔ واضح رہے کہ 2017 میں بھی کراچی میں ایسا ہی واقعہ پیش آیا تھا کہ عاطف اسلم کا کنسرٹ جاری تھا، جب لڑکیوں کو کسی مرد کی جانب سے حراساں کیا گیا تو وہ فوری کنسرٹ چھوڑ کر وہاں سے چلے گئے تھے۔

مزیدخبریں