دنیا کی تاریخ میں پہلی بار چاند پر کاروباری سرگرمیوں کی تیاری کا آغاز

06:03 AM, 12 Dec, 2022

احمد علی
تاریخ میں پہلی بار چاند پر کاروباری سرگرمیوں کی تیاری کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔ جاپان کی ایک کمپنی نے خلائی جہاز ملک کے پہلے قمری مشن میں چاند پر روانہ کردیا ہے اور یہ نجی کمپنی کی جانب سے اپنی نوعیت کا پہلا مشن ہوگا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایلون مسک کے ’اسپیس ایکس‘ کے ذریعے امریکی ریاست فلوریڈا کے لانچ سینٹر سے خلائی جہاز کو بھیجا گیا ہے ۔ ٹوکیو میں قائم اسٹارٹ اَپ آئی اسپیس کی جانب سے تیار کردہ خلائی جہاز کو رات 2:38 پر فالکن 9 راکٹ کے ذریعے لانچ کیاگیا جس کی لائیو فوٹیج دکھائی گئی ہے ۔ اسٹارٹ اَپ کے چیف ایگزیکٹو افسر تاکیشی ہاکاماڈا کا بیان ہے کہ ہمارا پہلا مشن چاند کی صلاحیت کو ظاہر کرنے اور اس کو ایک مضبوط اور متحرک معاشی نظام میں تبدیل کرنے کی بنیاد رکھے گا ۔آئی اسپیس مشن جاپان کا پہلا پروگرام ہے کہ جسے ’ہیکوتو-آر کا نام دیا گیا ہے کہ جس کے معنی ہیں سفید خرگوش اور اب تک صرف روس ، امریکا اور چین ہی چاند کی سطح پر روبوٹ بھیجنے میں کامیاب ہو سکے ہیں۔ کمپنی کے مطابق ان کا مشن اپریل 2023 میں چاند کی ظاہری سطح پر پہنچ جائے گا ۔ صرف 2 بائی 2.5 میٹر کی پیمائش والے ہی اس خلائی جہاز میں ایک پے لوڈ ہے کہ جس میں متحدہ عرب امارات کا بنایا ہوا دس کلوگرام روور بھی شامل ہے۔خلائی مقابلے میں خلیجی ملک سامنے آنے والا نیا ملک ہے لیکن اس نے گذشتہ برس مریخ پر کامیابی سے مشن بھیجا تو تھا مگر پہلی بار ہی وہ چاند کی سطح پر روور ’راشد‘ کو اتارنا چاہتا ہے۔ اگر کامیابی کے ساتھ یہ چاند کی سطح پر اتر جاتا ہے تو یہ عرب دنیا کا پہلا قمری مشن ہوگا۔ اس لینڈر میں جاپان آئی اسپیس ایجنسی کے بنائے 2 روبوٹ اور ایک ڈسک (جس میں جاپانی گانا ریکارڈ ہے) بھی موجود ہے۔ اسرائیلی تنظیم ’اسپیس آئی ایل‘ اپریل 2019 میں چاند پر اترنے والے پہلے نجی فنڈ سے چلنے والے مشن میں ناکام رہی تھی اور اس کا لینڈر اترنے کی کوشش کے دوران ہی سطح سے ٹکرا کر تباہ ہوگیا تھا۔ آئی اسپیس، جس کے صرف 200 ملازمین ہیں، کا کہنا ہے کہ ان کا مقصد ہی انسانی زندگی کو خلا میں لے جانا ہے۔
مزیدخبریں