ن لیگ نے تحریک انصاف کی بڑی وکٹ اڑالی

01:36 PM, 12 Feb, 2022

شازیہ بشیر
لاہور (پبلک نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن نے حکمران جماعت تحریک انصاف کی بڑی وکٹ اڑالی. پی ٹی آئی کے سابق سیکریٹری اطلاعات احمد جواد مسلم لیگ ن میں شامل. پاکستان مسلم لیگ ن کے احسن اقبال نے تصدیق کی ہے کہ احمد جواد نے شہبازشریف سے ملاقات میں ن لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا.احمد جواد کوخوش آمدید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ احمد جواد کا شمار ان پڑھے لکھے لوگوں میں ہوتا ہے جو عمران نیازی کے جھوٹے دعوں کے جھانسے میں آ کر پی ٹی آئی کے تبدیلی کے نعرہ کے مکر میں پھنسے لیکن انہوں نے گالی گلوچ کی سیاست نہیں کی. وہ کسی لالچ میں نہیں بلکہ ماضی کی غلطی کا کفارہ ادا کرنے کے لئے ہمارے ساتھ شامل ہوئے ہیں . انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے سابق سیکرٹری اطلاعات احمد جواد نے صدر پی ایم ایل این جناب شہباز شریف سے آج ان کی رہائشگاہ پہ ملاقات کی اور پاکستان مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کیا۔ اس موقع پر احمد جواد نے کہا کہ عمران نیازی نے ان جیسے ہزاروں افراد سے دھوکہ کیا جو خلوص نیت کے ساتھ نیا پاکستان کے نعرے کے فریب میں آئے۔
مزیدخبریں