’قانونی رکاوٹ نہ ہوئی تو پنجاب اسمبلی تحلیل کر دی جائے گی‘

08:19 AM, 12 Jan, 2023

احمد علی
سابق وفاقی وزیر اور پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے رہنما فواد چودھری کا کہنا ہے کہ اگر کوئی قانونی رکاوٹ نہ ہوئی تو پنجاب اسمبلی تحلیل کر دی جائے گی ۔ فواد چوہدری کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ رانا ثناء اللّٰہ نے کہا تھا کہ پنجاب کی حکومت نہ بدلی تو نام بدل دینا ، اس لیے ان کا نام چنوں منوں رکھ دیا ہے ۔ رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ زرداری جیسی بیماری اور رانا ثناء کو اسلام آباد بھاگنا پڑا ہے ، آج لاہور میں بڑے دن بعد دھند چھٹی، بارش ہوئی، مبارک پنجاب، مبارک پاکستان تحریک انصاف، مبارک قائد لیگ ۔ فواد چودھری نے ایک اور ٹوئٹ میں لکھا کہ چنوں منوں دیکھتے رہ گئے اور کاغذی شیر ایوان چھوڑ کر بھاگ گئے۔
مزیدخبریں