سابق وفاقی وزیر اور پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے رہنما فواد چودھری کا کہنا ہے کہ اگر کوئی قانونی رکاوٹ نہ ہوئی تو پنجاب اسمبلی تحلیل کر دی جائے گی ۔ فواد چوہدری کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ رانا ثناء اللّٰہ نے کہا تھا کہ پنجاب کی حکومت نہ بدلی تو نام بدل دینا ، اس لیے ان کا نام چنوں منوں رکھ دیا ہے ۔ رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ زرداری جیسی بیماری اور رانا ثناء کو اسلام آباد بھاگنا پڑا ہے ، آج لاہور میں بڑے دن بعد دھند چھٹی، بارش ہوئی، مبارک پنجاب، مبارک پاکستان تحریک انصاف، مبارک قائد لیگ ۔
احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔