” چاند کا آج نظر آنا ممکن ہی نہیں“

05:25 PM, 12 May, 2021

شازیہ بشیر

لاپور (پبلک نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ ‏اس وقت چاند کی عمر پاکستان میں 13 گھنٹے 42 منٹ ہے لہذا چاند کا آج نظر آنا ممکن ہی نہیں.

سماجی رابطوں کی بویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے جاری کردہ ایک پیغام میں کہنا تھا کہ جن حضرات نے عید سعودیہ کے ساتھ منانی ہے یہ ان کی آپشن ہے۔ لیکن جھوٹ بول کر ماہ مقدس کا اختتام کرنا کہاں کی عقلمندی ہو گی. انہوں نے کہا کہ سیدھا کہیں کہ ہمیں عید افغانستان یا سعودیہ کے مطابق منانی ہے۔

واضح رہے کہ پشاور کی مقامی اور غیر سرکاری رویت ہلال کمیٹی کی جانب سے مفتی شہاب الدین پوپلزئی نے عید کا چاند نظر آنے کا اعلان کر دیا ہے۔

مزیدخبریں