لاپور (پبلک نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ اس وقت چاند کی عمر پاکستان میں 13 گھنٹے 42 منٹ ہے لہذا چاند کا آج نظر آنا ممکن ہی نہیں.
سماجی رابطوں کی بویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے جاری کردہ ایک پیغام میں کہنا تھا کہ جن حضرات نے عید سعودیہ کے ساتھ منانی ہے یہ ان کی آپشن ہے۔ لیکن جھوٹ بول کر ماہ مقدس کا اختتام کرنا کہاں کی عقلمندی ہو گی. انہوں نے کہا کہ سیدھا کہیں کہ ہمیں عید افغانستان یا سعودیہ کے مطابق منانی ہے۔
اس وقت چاند کی عمر پاکستان میں 13 گھنٹے 42 منٹ ہے لہذا چاند کا آج نظر آنا ممکن ہی نہیں جن حضرات نے عید سعودیہ کے ساتھ منانی ہے یہ ان کی آپشن ہے لیکن جھوٹ بول کر ماہ مقدس کا اختتام کرنا کہاں کی عقلمندی ہو گی، سیدھا کہیں کہ ہمیں عید افغانستان یا سعودیہ کے مطابق منانی ہے۔
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) May 12, 2021
واضح رہے کہ پشاور کی مقامی اور غیر سرکاری رویت ہلال کمیٹی کی جانب سے مفتی شہاب الدین پوپلزئی نے عید کا چاند نظر آنے کا اعلان کر دیا ہے۔