شفقت محمود دل کی تکلیف کے باعث اسپتال منتقل

10:21 AM, 12 Sep, 2022

احمد علی
لاہور: پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے رہنما شفقت محمود دل کی تکلیف کے باعث اسپتال میں داخل ہوگئے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں پی ٹی آئی رہنما شفقت محمود نے کہا کہ بدقسمتی سے دل کی تکلیف کے باعث میں اسپتال داخل ہوں،انہوں‌نے بتایا کہ میری انجیوگرافی آج ہوگی۔ واضح رہے کہ پی ٹی آئی رہنما شفقت محمود نے رواں سال جون میں پاکستان تحریک انصاف پنجاب کی صدارت سے صحت کے مسائل کی وجہ سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ عمران خان کے دور حکومت نے شفقت محمود وفاقی وزیر برائے تعلیم اور پروفیشنل ٹریننگ بھی رہ چکے ہیں۔
مزیدخبریں