واضح رہے کہ پی ٹی آئی رہنما شفقت محمود نے رواں سال جون میں پاکستان تحریک انصاف پنجاب کی صدارت سے صحت کے مسائل کی وجہ سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ عمران خان کے دور حکومت نے شفقت محمود وفاقی وزیر برائے تعلیم اور پروفیشنل ٹریننگ بھی رہ چکے ہیں۔Unfortunately my old heart condition has landed me in the hospital again. Angiography is planned for today. Praying that all goes well
— Shafqat Mahmood (@Shafqat_Mahmood) September 12, 2022
لاہور: پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے رہنما شفقت محمود دل کی تکلیف کے باعث اسپتال میں داخل ہوگئے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں پی ٹی آئی رہنما شفقت محمود نے کہا کہ بدقسمتی سے دل کی تکلیف کے باعث میں اسپتال داخل ہوں،انہوںنے بتایا کہ میری انجیوگرافی آج ہوگی۔