نواز شریف 21 اکتوبر کو وطن واپس تشریف لائیں گے، شہباز شریف
06:56 PM, 12 Sep, 2023
مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ نواز شریف 21 اکتوبر کو وطن واپس تشریف لائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق رہنما مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے شہباز شریف کے بیان کی تصدیق کر دی ہے، مریم اورنگزیب نے ایکس پر اپنے ٹویٹ میں شہباز شریف کا بیان شیئر کر دیا۔ سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے اہم بیان میں کہا ہے کہ معمار پاکستان اور رہبر عوام محمد نواز شریف 21 اکتوبر کو وطن واپس تشریف لائیں گے، محسن عوام محمد نواز شریف کا وطن آمد پر فقید المثال استقبال کیا جائے گا۔