سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے اہم بیان میں کہا ہے کہ معمار پاکستان اور رہبر عوام محمد نواز شریف 21 اکتوبر کو وطن واپس تشریف لائیں گے، محسن عوام محمد نواز شریف کا وطن آمد پر فقید المثال استقبال کیا جائے گا۔سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کا اہم بیان
— Marriyum Aurangzeb (@Marriyum_A) September 12, 2023
معمار پاکستان اور رہبر عوام محمد نواز شریف 21 اکتوبر کو وطن واپس تشریف لائیں گے
محسن عوام محمد نواز شریف کا وطن آمد پر فقید المثال استقبال کیا جائے گا انشاءاللہ
مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ نواز شریف 21 اکتوبر کو وطن واپس تشریف لائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق رہنما مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے شہباز شریف کے بیان کی تصدیق کر دی ہے، مریم اورنگزیب نے ایکس پر اپنے ٹویٹ میں شہباز شریف کا بیان شیئر کر دیا۔