اسلام آباد(پبلک نیوز)وفاقی حکومت نے یوم عاشورہ پر 2 چھیٹیوں کا اعلان کر دیا، وزات داخلہ کے مطابق یوم عاشور پر دو دن کی تعطیلات ہونگی.
وزارت داخلہ کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیہ کے مطابق یوم عاشورہ (9 اور 10 محرم الحرام) پر چھٹی ہو گی، واضح رہے کہ یوم عاشورہ 18 اور 19 اگست کو ہو گا.واضح رہے کہ پنجاب حکومت نے نویں اور دسویں محرم پر ڈبل سواری پر بھی پابندی عائد کی ہے۔