وفاقی حکومت کا یوم عاشورہ پر 2 چھٹیوں کا اعلان

وفاقی حکومت کا یوم عاشورہ پر 2 چھٹیوں کا اعلان

اسلام آباد(پبلک نیوز)‌وفاقی حکومت نے یوم عاشورہ پر 2 چھیٹیوں کا اعلان کر دیا، وزات داخلہ کے مطابق یوم عاشور پر دو دن کی تعطیلات ہونگی.

وزارت داخلہ کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیہ کے مطابق یوم عاشورہ (9 اور 10 محرم الحرام) پر چھٹی ہو گی، واضح رہے کہ یوم عاشورہ 18 اور 19 اگست کو ہو گا.واضح رہے کہ پنجاب حکومت نے نویں اور دسویں محرم پر ڈبل سواری پر بھی پابندی عائد کی ہے۔

خیال رہے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) نے محرم الحرام کے لیے ضابطہ اخلاق جاری کردیا اور تمام صوبوں کو شرائط پر عمل درآمد کرانے کی ہدایت کی ہے۔

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔