سینیٹ ارکان کی ماہانہ تنخواہ کتنی ہے؟ وفاقی وزیر قانون نے بتا دیا

سینیٹ ارکان کی ماہانہ تنخواہ کتنی ہے؟ وفاقی وزیر قانون نے بتا دیا
کیپشن: Monthly salary
سورس: web desk

(ویب ڈیسک) وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے کہ قانون سازوں اور منصفوں کی تنخواہوں میں فرق ہے۔

سینیٹ میں وقفہ سوالات کے دوران جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا ٹیکس کٹوتی کے بعد اراکین سینیٹ کی تنخواہ ایک لاکھ 70 ہزار روپے ہے ،اعلیٰ عدالتوں میں تنخواہ 10 لاکھ سے کم نہیں ہے۔

قبل ازیں چیئرمین یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت سینیٹ کااجلاس شروع ہوا، سابق سنیٹر ہدایت اللہ کے لیے سینیٹ میں فاتحہ خوانی کی گئی،سنیٹرہدایت اللہ کی شہادت پر سینیٹ میں تعزیتی قرارداد بھی پیش کی گئی ،سنیٹرکامران مرتضیٰ نے تعزیتی قرارداد ایوان میں پیش کی۔

سنیٹر ہدایت اللہ کی شہادت پر پیش کی گئی تعزیتی قرارداد ایوان نے منظور کرلی،قرارداد میں کہا گیا سنیٹرہدایت اللہ نے قبائلی علاقوں کے پسماندہ افراد کیلئے آواز اٹھائی۔

سنیٹرہدایت اللہ سب کے لیے قابل احترام تھے،وفاقی اور صوبائی حکومتیں دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے اقدامات کریں۔

Watch Live Public News