وفاقی حکومت نے سوشل میڈیا کی بندش کی صوبوں کی درخواست مسترد کردی

وفاقی حکومت نے سوشل میڈیا کی بندش کی صوبوں کی درخواست مسترد کردی
کیپشن: The federal government rejected the request of the provinces to block social media

ویب ڈیسک: محرم الحرام میں سوشل میڈیا کی بندش کے معاملے میں اہم پیشرفت سامنے آگئی ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ وفاقی حکومت نے سوشل میڈیا کی بندش کی صوبوں کی درخواست مسترد کر دی ہے۔

ذرائع کے مطابق فیس بک ،ٹک ٹاک ،واٹس ایپ سمیت دیگر سوشل میڈیا ایپلی کیشنز بند نہیں ہوں گی۔ 

وفاقی حکومت نے بتایا ہے کہ محرم الحرام میں سیکیورٹی کو فول پروف بنایا جائے گا۔ مختلف صوبوں کی طرف سے چھ اپلیکیشنز کو 6 سے 11 محرم تک بند رکھنے کا کہا گیا تھا۔

وزارت داخلہ نے ہدایت کی ہے کہ سیکیورٹی کو مزید فعال اور مؤثر بنایا جائے۔ موبائل سگنلز بھی ان جگہوں پر بند ہوں گے۔ جہاں جلوس اور مجالس ہوں گی۔

Watch Live Public News