حکومت کا ڈرگ مافیا کیخلاف موثر کریک ڈاؤن کا فیصلہ

حکومت کا ڈرگ مافیا کیخلاف موثر کریک ڈاؤن کا فیصلہ

(ویب ڈیسک ) حکومت نے نئی نسل کو منشیات کی لعنت سے بچانے کیلئے ڈرگ مافیا کے خلاف موثر کریک ڈاؤن کا فیصلہ کرلیا، جامع پلان طلب کرلیا گیا۔

وفاقی وزیرداخلہ و انسداد منشیات محسن نقوی  نےاے این ایف ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا۔  اے این ایف ہیڈ کوارٹر امد پر وزیر داخلہ و انسداد منشیات محسن نقوی کا ڈی جی اے این ایف میجر جنرل عبدالمعید نے خیر مقدم کیا۔

وزیرداخلہ و انسداد منشیات محسن نقوی نے اے این ایف ہیڈ کوارٹر میں یادگار شہداء پر حاضری دی۔ محسن نقوی نے یادگار شہداء پر پھول رکھے،فاتحہ خوانی کی اور شہداء کی عظیم قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔

وفاقی وزیرداخلہ و انسداد منشیات محسن نقوی کی زیر صدارت اے این ایف ہیڈ کوارٹر میں اہم اجلاس ہوا۔وزیرداخلہ و انسداد منشیات محسن نقوی نے  کم وسائل و افرادی قوت کے باوجود پاکستان بھر میں ڈرگ مافیا کے خلاف موثر کارروائیوں پر اے این ایف کی کارکردگی کو سراہا۔

 اجلاس میں نئی نسل کو منشیات کی لعنت سے بچانے کیلئے ڈرگ مافیا کے خلاف موثر کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا ۔ وفاقی وزیرداخلہ و انسداد منشیات محسن نقوی نے اس ضمن میں جامع پلان طلب کر لیا۔سرکاری و نجی یونیورسٹیز۔ کالجز اور ہاسٹلز میں  منشیات خصوصا آئس کی خرید و فروخت روکنے کے لئے بھرپور کارروائی کی جائے گی۔اس ضمن میں صوبوں سے مشاورت کی جائے گی اور اعتماد میں لیا جائے گا۔

وفاقی و صوبائی محکموں کا مشترکہ اجلاس رواں ماہ کے آخر میں  منعقد ہو گا۔صوبوں کے وزراء ایکسائز اور آئی جیز پولیس کو اجلاس میں شرکت کی دعوت دی جائے گی۔ وفاقی وزیرداخلہ و انسداد منشیات محسن نقوی نے منشیات کی آن لائن خرید و فروخت روکنے کے لیے بھی پلان طلب کرلیا اور اے این ایف کو سائبر ڈرگ کنٹرول میکنزم تیار کرنے کی ہدایت دی۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ  منشیات خصوصا آئس کی لعنت نے کئی خاندان تباہ کر دئیے ہیں۔منشیات کے بڑھتے ہوئے رجحان پر قابو پانے کے لئے فوری طور پر کثیر الجہتی اقدامات کرنا ہوں گے۔اپنے بچوں کے لیے سب نے پوری قوت اور پختہ عزم سے اس لعنت کے خلاف جہاد کرنا ہے۔آج ہم نے اس لعنت کے خاتمے میں اپنا حصہ ڈال دیا تو یہ بہت بڑا کار خیر ہو گا۔

Watch Live Public News